قطر میں پاکستا نیوں کو ایئر پورٹ پر 30 دن کا مفت ویزا جاری کیا جائیگا

 

قطر نے پاکستانیوں کیلئے فری ویزا انٹر ی کی خوشخبر ی سنا دی، سیروسیاحت کیلئے قطر جانے والے پاکستانیوں کو قطر ائیرپورٹ پہنچنے پر30 دن کا ویزا دینے کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ پاکستان میں قائم قطری سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق پاکستانی شہریوں کو قطر ائیر پورٹ پر لینڈ کرنے پر 30 دن کا مفت سیروسیاحت کا ویزا جاری کیا جائے گا۔ ہر پاکستانی شہری سیروسیاحت کے ویزا کی سہولت حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ اس کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ اور مبلغ 5000 ریال رقم یا اتنی مالیت کا کریڈٹ کارڈ موجود ہو۔ قطری سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ دستاویز میں یہ بھی وا ضح کیا گیا ہے کہ ویزا میں مزید 30 کیلئے توسیع بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

 

 

source