جو قوتیں پاکستان کو دھمکیاں دے رہے ہیں میں انکو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ جب ایسے والدین … آرمی چیف قمر باجوہ کا ڈونلڈ ٹرمپ اور ملک دشمن قوتوں کو ایسے زبردست انوکھے انداز میں جواب سن کر آپکے دل میں قمر باجوہ ….کے لئے عزت اور بڑھ جاۓ گی

Source 2

پاک فوج میں 3شہید جوانوں کے والدمحمد علی نے کہاہے کہ بیٹوں کی شہادت پرغم زدہ نہیں ہوں بلکہ خود بھی شہید ہونے کیلئے تیارہوں، دعا کرتاہوں جوبچے زندہ ہیں ان کوبھی شہادت نصیب ہو۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد علی خان نے آرمی چیف سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بیٹوں کی شہادت پرغم زدہ نہیں ہوں بلکہ خود بھی شہید ہونے کیلئے تیارہوں۔ہماراخون پاکستان کیلئے ہے اورمیرے تمام بیٹے وطن پرقربان ہوں۔انہوں نے کہاکہ دعا کرتاہوں جوبچے زندہ ہیں ان کوبھی شہادت نصیب ہو۔محمد علی خان نے آرمی چیف کاگھر آنے اور فلاحی پیکج دینے پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس آرمی چیف کاشکریہ اداکرنے کیلئے الفاظ نہیں۔اللہ پاک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کومزید ترقیاں دے۔واضح رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گڑھ خیل کرک میں محمد علی خان کے گھر پہنچ گئے،آرمی چیف نے محمد علی خان سے ان کے 3بیٹوں کی شہادت پراظہارتعزیت اور ہمدردی کااظہارکیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محمد علی خان سے ملاقات کی،جس میں آرمی چیف نے عظیم خاندان کوعظیم قربانیوں پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہاکہ ایسے عظیم والدین اوربیٹوں کی موجودگی میں کوئی دھمکی پاکستان کونقصان نہیں پہنچاسکتی۔ایسے بہادربیٹوں کی موجودگی میں ہرخطرے سے نمٹ سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دشمن قوتیں جان لیں !ایسے بہادرنوجوانوں کی موجودگی میں پاکستان پرکوئی آنچ نہیں سکتی۔آرمی چیف نے کہا کہ ان شہداء کی قربانیاں ہی ہمیں پرامن اور مستحکم پاکستان کی طرف لے جارہی ہیں۔ ان کی حب الوطنی اور قربانیوں کی کوئی قیمت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پرامن پاکستان کیلئے حب الوطنی کایہ جذبہ عظیم ہے۔اس جذبے کاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا۔آرمی چیف نے عظیم خاندان کوسلام بھی پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق محمد علی خان کے 3بیٹوں نے مادوطن کے دفاع کیلئے جام شہادت نوش کیا۔محمد علی خان کے 8بیٹے ہیں۔محمد علی خان کے مزید 3بیٹے ایف سی اور پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔محمد علی خان کے 4بھتیجے بھی پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔جبکہ 2بھتیجے بھی مادروطن کے دفاع میں شہید ہوچکے ہیں۔اس موقع پرمحمد علی خان نے آرمی چیف کی جانب سے گاؤں کیلئے خصوصی فلاحی پیکج پرشکریہ اداکیا۔