Pakistani Drama Khaani Actor Feroze khan Wedding Mehendi Videos

60
پاکستانی اداکار فیروز خان اور ان کی دلہن علیزہ

فیروز خان کی رسم حنا میں شوبز اسٹارز نے چار چاند لگا دیئے

اور اب گزشتہ روز مہندی کی تقریب میں لی گئی فیروز خان اور ان کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظرعام پر آتے ہی مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا۔

فیروز خان کی دلہن کا نام سیدہ علیزہ فاطمہ ہے جن کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔

فیروز خان کی شادی کی تقریبات میں اہل خانہ سمیت شوبز ستارے اور کرکٹرز بھی بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔

اداکار کی رسم حنا میں سپر اسٹار فواد خان، ان کی اہلیہ صدف خان، ہمایوں سعید، حسن شہریار، یاسر نواز، ندا یاسر، فرحان سعید، عروہ حسین، کرکٹر احمد شہزاد اور دیگر شریک ہوئے اور تقریب کو چار چاند لگایا۔

Beautiful couple 😍🎉💓 #ferozedaveyah #ferozekhan

A post shared by Bridal Fashion (@bridal.fashion) on

مہندی کی تقریب میں دونوں دلہا دلہن بھی خوشی سے نہال رقص کرتے نظر آئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگئی ہیں۔

اس موقع پر شوبز ستاروں نے خوب ہلا گلا کیا اور تصاویر بھی بنوائیں۔

فیروز خان کی بہنوں حمیمہ ملک اور دعا ملک نے ایک ساتھ خصوصی ڈانس پرفارمنس بھی دی۔

فیروز خان کی شادی 30 مارچ جبکہ ولیمے کی تقریب 3 اپریل کو منعقد ہوگی۔