اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مشعال کیس میں فیصلے کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ پختونخواہ پولیس قاتل ہجوم کو قانون کے کٹہرے میں لائی۔

مشعال قتل کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر1 ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مشعال کیس میں فیصلے کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ پولیس قاتل ہجوم کو قانون کے کٹہرے میں لائی۔ پاکستان میں پہلی بار پولیس اصل مجرم ہجوم کو انصاف کی گرفت میں لائی۔

انہوں نے کہا کہ میر شکیل اور ان کامیڈیا گروپ خیبر پختونخواہ پولیس کو بلا جواز نشانہ بنا رہا ہے۔ میر شکیل اور ان کا میڈیا ہاؤس خیبر پختونخواہ پولیس اور حکومت سے معذرت کریں۔