Imran Khan Is Sunny Leone Of Pakistani Politics- See How Mushahid ullah Comparing Imran Khan With Leone?

160

عمران خان اور سنی لیون میں کیا چیز مشترک ۔۔۔۔۔ سینئر (ن) لیگی رہنماء نے بے شرمی کی حدیں پار کرتے ہوئے غلیظ بات کہہ ڈالی ۔۔۔اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر مملکت مشاہد اللہ خان نے عمران خان کو پاکستان کی سیاست کی سنی لیونی قرار دے دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء مشاہد اللہ خان نے عمران خان کی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں پاکستانی سیاست کی سنی لیونی قرار دے دیا۔اس موقع پر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کا سنی لیونی ہے۔خودکوسلیبرٹی کےطورپرپیش کرنےکایہ کیا انداز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شادی کرنے کے لیے عمران خان نے بڑا ہی بے ڈھنگا طریقہ اختیار کیا۔ اس سے قبل مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت سے قبل پی آئی اے تباہی کے دہانے پر پہنچ رہی تھی ، ہمارے پاس صرف 16جہاز تھے جن میں سے آدھے جہاز لیز پر تھے، ائر لائن کے پاس جہاز ہونے چاہیں ، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ جہاز اپنے ہیں یا لیز پر حاصل کئے گئے ہیں۔کراچی میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے رہنماءمشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ 2013ءمیں جب ہمیں پی آئی اے ملی تھی اس وقت اس کے پاس اٹھارہ جہاز تھے جن میں سے صرف سولہ جہاز کام کر رہے تھے، اس وقت پی آئی اے کے پاس 36جہاز ہیں ،گفتگو کے دوران صحافی نے کہا کہ تمام جہاز لیز پر ہیں جس کے جواب میں لیگی رہنماءکا کہنا تھا کہ ساری دنیا کے جہاز لیز پر ہی ہوتے ہیں، جہاز ہونا شرط ہوتی ہے، لیز پر ہیں یا نہیں ان تفصیلات میں پڑیں گے تو معاملات خراب ہوں گے۔ بات یہ ہے کہ کیاپہلے جہاز لیز پر نہیں تھے ، جو سولہ موجود تھے ان میں سے آدھے جہاز لیز پر تھے۔ اس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ ہم نے پی آئی اے کے کئی ایسے سٹیشنز کھلوائے ہیں جو بند ہوگئے تھے۔ بزنس بھی بڑھا اور اصل میں پرانا خسارہ اتنا زیادہ ہے کہ اس کم کرنے میں وقت لگے گا۔