فوٹو/ شٹراسٹاک

کلب سینڈوچ گھر میں بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی بےحد پسند آتا ہے، اور یہ آج کل ہر جگہ ہی ملتا بھی ہے۔

لیکن کتنا اچھا ہو کہ اگر یہی مزیدار کلب سینڈوچ آپ اپنے گھر پر خود تیار کریں۔

یقیناً اپنے ہاتھ سے بنے کھانے کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے، اور جب گھر والے تعریفیں کرکرکے اسے کھاتے تو دل کو اور بھی زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔

کلب سینڈوچ دکھتا تو بہت آسان ہے لیکن ابھی بھی بہت سے لوگوں کو اسے تیار کرنا نہیں آتا۔

تو یہاں کلب سینڈوچ بنانے کی نہایت آسان اور مزیدار ترکیب دی جارہی ہے، اسے اپنے گھر پر بنانا نہ بھولیں گا۔

اجزاء:

چکن- ابلی ہوئی ایک کپ

کٹی کالی مرچ- ¼ چائے کا چمچ

سفید مرچ پاؤڈر – ¼ چائے کا چمچ

نمک – حسب ذائقہ

مکھن- ایک سے دو کھانے کے چمچ

انڈے- دو عدد

تیل – ایک کھانے کا چمچ

ڈبل روٹی

مایونیز

کھیرا

سلاد پتہ

پنیر

ٹماٹر

فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

ترکیب:

پیالے میں چکن، کالی مرچ، سفید مرچ، نمک اور مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سائڈ پر رکھ دیں۔

ایک چھوٹے پیالے میں انڈے، نمک ڈال کر مکس کریں۔

فرائی پین پر تیل لگائیں اور انڈا ڈال کر پکالیں اور سائڈ پر رکھ دیں۔

ڈبل روٹی کے کونے کاٹ لیں اور اس پر مایونیز لگاکر اوپر سے کھیرا اور چکن رکھیں۔

دوسری ڈبل روٹی کا سلائس اس پر رکھیں اور اس پر مایونیز لگائیں اور سلاد پتہ رکھیں، انڈا ڈالیں، پنیر، ٹماٹر رکھیں۔

پھر اس پر ایک اور مایونیز لگا بریڈ سلائس رکھیں۔

مکھن لگاکر سینڈوچ کو دونوں سائڈ سے گرل کرلیں۔

مزیدار کلب سینڈوچ تیار ہے، آلو کے چسپ کے ساتھ گھر والوں کے سامنے پیش کریں۔