وہ معروف پاکستانی سیاستدان جن کے ہمسفر کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہے

31

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سیاستدانوں کی بیویوں یا خواتین سیاستدانوں کے شوہروں کو بہت کم لوگ جانتے ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں مغرب کی طرح ہر جگہ اپنے شریک حیات کو ساتھ نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے لوگ ان کے بارے میں کم ہی جان پاتے ہیں ، ایسی ہی کچھ سیاسی شخصیات کے ہمسفر کے بارے میں ذیل میں تذکرہ کیا جا رہا ہے جو یقیناً قارئین کیلئے دلچسپی کا باعث ہوگا۔

شہباز شریف ، تہمینہ درانی

شہباز شریف ، تہمینہ درانی

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے تہمینہ درانی سے 2003 میں شادی کی تھی ، تہمینہ درانی کی یہ تیسری شادی تھی ۔ شہباز شریف سے قبل وہ سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے عقد میں تھیں ۔ تہمینہ درانی اپنے سماجی کاموں کے حوالے سے جانی جاتی ہیں جبکہ ان کی کتاب ” مائی فیوڈل لارڈ“ بیسٹ سیلر رہی ہے۔ وہ اپنی رائے کا اظہار کھل کرکرتی ہیں جس کا مظاہرہ پاناما کیس کے دنوں میں بھی دیکھنے کو ملا جب انہوں نے اپنے سسرالیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شرمیلا فاروقی، ہشام ریاض

شرمیلا فاروقی، ہشام ریاض

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے 2015 میں لاہور کے ہشام ریاض شیخ سے شادی کی ۔ ہشام ریاض شیخ سابق ڈی جی ایف آئی اے ریاض شیخ کے بیٹے اور آصف زرداری کے انتہائی قریب ہیں۔ اس کے علاوہ ہشام ریاض نے میڈیا انڈسٹری میں بھی انویسٹمنٹ کر رکھی ہے اور وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے مالک ہیں۔

الطاف حسین، فائزہ گبول


الطاف حسین، فائزہ گبول
بانی متحدہ قومی موومنٹ الطاف حسین نے پاکستانی نژاد برطانوی خاتون فائزہ گبول سے شادی کی لیکن یہ شادی زیادہ دیر چل نہ سکی ۔ 2007 میں فائزہ گبول نے الطاف حسین سے خلع لے لیا ، انہوں نے الزام لگایا تھا کہ بانی متحدہ نے ان کے ساتھ شادی صرف برطانوی شہریت کے حصول کیلئے کی تھی۔

حنا ربانی کھر، فیروز گلزار

حنا ربانی کھر، فیروز گلزار

حنا ربانی کھر، فیروز گلزار
سیاسی گھرانے کی چشم و چراغ اور پاکستان کی پہلی اور اب تک کی واحد خاتون وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے ارب پتی کاروباری شخصیت فیروز گلزار سے شادی کی۔ بلاول بھٹو سے حنا ربانی کھر کے افیئر کی خبروں کے باوجودان کے شوہر ہر وقت ان کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں ۔

Comments

Loading...