یو اے ای نے پاکستانی شہریوں کیلیے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل کردی

یواے ای میں روزگار حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی مزدوروں کی بڑی مشکل اب آسان ہوگئی۔ اماراتی حکومت نے نئے ویزا قانون میں نرمی کرتے ہوئے پاکستانی مزدوروں کے لیے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کی شرط معطل کردی۔

یہ شرط بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی کوششوں کی وجہ سے ہٹائی گئی ہے اور یو اے ای میں ملازمت کے متمنی پاکستانیوں کو پرانے طریقہ کار کے مطابق رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس متحدہ عرب امارات نے ایک نیا قانوں نافذ کیا تھا جس میں وہاں جانے والی پاکستانی افرادی قوت کے لیے لازم قراردیا گیا کہ ویزا کے حصول کے لیے امیدوار پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے اسے پاکستانی وزارت خارجہ اورمتحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے تصدیق کرواکر دستاویزات کے ساتھ منسلک کریں دوسری صورت میں انہیں ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

ان کڑی شرائط کے بعد ملازمت کے لیے یواے ای جانے کے خواہش مند پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز پروموٹرز بھی شدید مشکلات کا شکار ہوگئے تھے اور ان کے وقت کا بہت ضیاع ہورہا تھا۔ پاکستان بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعدادو شمار کے مطابق ان اقدامات سے یواے ای میں ملازمت کے لیے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں نمایاں کمی ہوگئی تھی۔

Express news

ISLAMABAD: The government of United Arab Emirate (UAE) has suspended the mandatory condition of submitting character certificate of District Police Officer for applying work visa of UAE.

The suspension of this condition made possible due to the untired efforts of the Bureau of Emigration and Overseas Employment.

According to a press release issued here on Friday, it has been directed to the Pakistanis those are interested for getting employment opportunity in the UAE they must apply through previous procedure.

Samaa