گرفتار انڈین پائلٹ ائر مارشل کا بیٹا نکلا

مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں گرفتار ہونے والا بھارتی پائلٹ سابق انڈین ائیر مارشل ایس ورتھا من کا بیٹا ہے ۔

نئی دہلی سے ذرائع نے نمائندہ پاکستان ٹوئنٹی فور کو بتایا ہے کہ پاک فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پائلٹ کو ان کے قریبی دوستوں نے شناخت کیا ہے ۔

پاکستانی میڈیا پر بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی تصاویر اور وڈیو آنے کے بعد پائلٹ کی شناخت ان کے بھارتی فضائیہ کے دوستوں نے کی، ان کے مطابق گرفتار پائلٹ سابق بھارتی ائیر مارشل ایس ورتھامن کا بیٹا ہے ۔

پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق ونگ کمانڈر ابھے نندن مگ ۲۱ کے فائٹر پائلٹ ہیں۔

اس سے قبل پاکستان نے کہا تھا کہ اس کی فوج نے انڈیا کے دو طیارے مار گرانے کے بعد پائلٹ گرفتار کرلیے ہیں لیکن خطے میں امن چاہتے ہیں ۔

پاکستان کی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ بدھ کی علی الصبح سے ہی لائن آف کنٹرول پر پاک فوج اور بھارتی فوج کی کشیدگی اور سرگرمی چل رہی تھی ، تاہم جب چھ مختلف مقامات سے انڈین جنگی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاکستان نے انہیں چھ جگہ پر لاک کیا ، پاکستانی پائلٹوں کی فوری کارروائی سے دو انڈین جنگی طیارے مار گرائے گئے ۔

https://www.pakistan24.tv/2019/02/27/20304