Sanath Jayasuriya is suffering from a knee injury and is even unable to walk without crutches.

سنتھ جےسوریا اس دنوں کس خال میں ہیں؟

802

 

Former Sri Lanka captain Sanath Jayasuriya is suffering from a knee injury and is even unable to walk without crutches.

According to details, the 48-year-old has been facing the injury for quite some time now. He will fly to Melbourne in coming days to undergo a surgery.

It has been reported that the recovery procedure will take a month after the operation and the left-hander will be kept under observation till then.


کولمبو (قدرت روزنامہ05-جنوری-2018)ون ڈے کرکٹ میں پہلے دس اوورز کے دوران دھواں دار بیٹنگ کی بنیاد رکھنے والے اور رنز کا انبار لگا دینے والے سابق سری لنکن اوپنر سنتھ جے سوریا بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہوگئے جن کی تصاویر سامنے آنے پر ہر آنکھ اشکبار ہے. غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہیں کچھ عرصے سے گھٹنے میں تکلیف کا سامنا تھا جو اب بہت زیادہ بڑھ چکی ہے اور اب وہ بیساکھیوں کے سہارے چلنے پر مجبور ہیں.

ذرائع کے مطابق گھٹنے کی تکلیف سے نجات کیلئے ان کی سرجری ہو گی اور وہ آئندہ چند روز میں پاﺅں کے آپریشن کیلئے آسٹریلوی شہر میلبورن جائیں گے. واضح رہے کہ سنتھ جے سوریا نے سری لنکا کی جانب سے متعدد میچوں میں یادگار اننگز کھیلیں جس میں پاکستان کے خلاف 48 گیندوں پر تیز رفتار سنچری بھی شامل ہے. انہوں نے وکٹ کیپر بلے باز رمیش کالوودھرنا کے ساتھ مل کر 15 اوورز میں دائرے کے قانون کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور تیز رفتاری سے رنز بنانے کی بنیاد رکھی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here