ٹائم مشین یا وقت میں سفر سے متعلق تو آپ نے ہالی ووڈ کی کئی سائنس فکشن فلمیں دیکھی ہونگی ۔ ان میں سے ایک معروف فلم سیریل ’’بیک ٹو دی فیوچر ‘‘تھی مگر اب آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ایک ایسا شخص منظر عام پر آیا ہے

جس نے نہ صرف مستقبل میں جانے اور پھر واپس آنے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ اس نے مستقبل کا حال بتاتے ہوئے کہا ہے کہ2043میں یہ بات ہر کسی کو معلوم تھی کہ نائن الیون کا ڈرامہ امریکہ نے خود ہی کیا ہے تاکہ امریکہ کو خانہ جنگی سے بچاتے ہوئے امریکیوں کو متحد رکھا جا سکے۔ غیر ملکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق مائیکل فلپس نامی اس نوجوان کا دعویٰ ہے کہ اس نے وقت میں مستقبل کی طرف سفر کیا اور 2043ءمیں پیدا ہوا۔ جب وہ اس زمانے میں یہ بات ہر کسی کو معلوم تھی کہ نائن الیون کا واقعہ امریکہ نے خود کرایا تھا ۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ اس وقت کی امریکی انتظامیہ اس واقعے کے ذریعے امریکیوں کو متحدکرنا چاہتی تھی تاکہ امریکہ کو ایک اور خانہ جنگی سے محفوظ رکھ سکے۔نائن الیون سے قبل ایسے حالات پیدا ہو چکے تھے کہ امریکہ میں خانہ جنگی کا غالب امکان پیدا ہو چکا تھا۔اگر وہ ایسا نہ کرتا تو 2008ءمیں امریکہ میں خانہ جنگی شروع ہو جاتی اور وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا۔“مائیکل کا کہنا تھا کہ ”نائن الیون کا منصوبہ ایک ایسے شخص نے تیار کیا تھا جس نے اس کے ساتھ مستقبل میں سفر کیا۔ اس شخص کا نام ’ٹائیٹر‘ (Titor)تھا اور وہ 2038ءسے واپس آ گیا تھا۔“ مائیکل نے دنیا کو شمالی کوریا اور امریکہ کی ایٹمی جنگ کے حوالے سے بھی متنبہ کیا ہے۔اس کے متعلق اس کا کہنا ہے کہ ”یہ دنیا کی تیسری جنگ عظیم ہو گی جو پہلی دونوں جنگوں سے کئی گنا زیادہ خوفناک اور تباہ کن ہو گی۔“ اپنے بارے میں مائیکل نے بتایا کہ اس نے 18سال کی عمر میں فوج میں نوکری کی۔پھر وہ ایس ایس میں شامل ہو گیا اور کل وقتی ’ٹائم ٹریولر‘ بن گیا۔