آپ کی صحت آپ کی ہی مرہون منت ہے ۔ آپ جیسے چاہیں اسے رکھیں ۔ اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ اچھی خوراک کھائیں لیکن آپ کو اس سے بھی آگے جاکر کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اچھی خوراک تو کھائیں لیکن اچھے وقت پر، جب اُ س خوراک کا فائدہ ہونہ کہ وہ نقصان کرے ۔ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو صحت بخش ہیں لیکن اگر آپ رات کے وقت ان کو کھائیں تو وہ آپ کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلاء کر سکتی ہیں ۔

سرخ گوشت

سرخ گوشت :
سرخ گوشت چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو، رات کو کھانے سے پرہیز کریں ۔ اکثر لوگ بیف برگر، مٹن باربی کیو یا شامی کباب وغیرہ کا شوق رکھتے ہیں تو یہ حقیقت بھی جان لیں کہ اس میں موجو د فیٹ (چکنائی )اور پروٹین ہضم ہونے میں بہت دیر لگاتی ہیں جس کی وجہ سے آپ کے جسم کو رات بھر جگائے رکھتے ہیں اور یہ چیز دیگر بیماریوں کا سبب بنتی ہے ۔

چیز (پنیر)

چیز (پنیر)

پانچ غذائیں جو رات کو کھانے سے پر ہیز کریں
آپ کی صحت آپ کی ہی مرہون منت ہے ۔ آپ جیسے چاہیں اسے رکھیں ۔ اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ اچھی خوراک کھائیں لیکن آپ کو اس سے بھی آگے جاکر کچھ کرنے کی ضرورت ہے ۔ اچھی خوراک تو کھائیں لیکن اچھے وقت پر، جب اُ س خوراک کا فائدہ ہونہ کہ وہ نقصان کرے ۔ کچھ غذائیں ایسی بھی ہیں جو صحت بخش ہیں لیکن اگر آپ رات کے وقت ان کو کھائیں تو وہ آپ کو طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلاء کر سکتی ہیں ۔

کافی

کافی

کافی کے اندر پایاجانے والا کیفین آپ کو رات بھر جگائے رکھ سکتا ہے ۔ آپ ساری ساری رات کروٹیں بدلتے رہیں گے لیکن آپ کو نیند نہیں آئے گی ۔ کافی کے اندر کچھ ایسے اجزاء خاص کر کیفین نیند بھگانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس کی وجہ سے آپ رات کو سو نہیں پاتے اور دن بھر تھکے تھکے بوجھل رہتے ہیں ۔

تلی ہوئی چکنائی بھری غذائیں :

تلی ہوئی چکنائی بھری غذائیں : .

تلی ہوئی چکنائی بھری غذائیں :
اب جب ان چیزوں کا نام لیا جائے گا تو آپ کے منہ میں یقیناًپانی آئے گا اور آپ سوچیں گے آج ہی پیز منگوا کے کھالوں یاآج فلانے کا برگر کھاکے آتا ہوں ، رُکیے ! شوق ضرور پورا کیجئے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ تلے ہوئے برگر، تلی ہوئی چپس اور دیگر اشیاء کے اندر بہت زیادہ مقدار میں کیلوریز پائی جاتی ہیں جو کہ ہضم ہونے میں بہت وقت لگاتی ہیں ۔ رات کے وقت ایسی چیزوں کو کھانا آپ کے معدے کے لئے تباہی ہے ۔ اور یہ چیزیں وزن بھی بڑھاتی ہیں ۔

چاکلیٹ

چاکلیٹ

چاکلیٹ رات کو کھانا صحت کے لئے مناسب نہیں ہے ۔ ڈارک چاکلیٹ کیفین اور theobromineسے بھرپور ہوتی ہے جو آپ کی نیند کو پوری رات کے لئے غائب کرسکتی ہے ۔ دودھ والی چاکلیٹ بھی چینی اور فیٹ (چکنائی ) سے بھرپور ہوتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کی رات کی نیند غائب اور دن میں کام کرنے کی توانائی ختم ہوجاتی ہے