73.8 F
Islamabad
Monday, May 27, 2019
Home Instant Post Pakistan ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سےکہتا ہوں کچھ بھی کیا توجوابی...

ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سےکہتا ہوں کچھ بھی کیا توجوابی کارروائی ہوگی، وزیراعظم

302

تھرپارکر : وزیراعظم عمران خان نے کہا کوئی یہ سوچ رہا ہےکہ ہمیں غلام بنالےگا تویہ کان کھول کرسن لے، میں اور میری قوم میچ کی آخری بول تک کھیل کوجنگ کی طرح لڑےگی، ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سے کہتا ہوں کچھ بھی کیا تو جوابی کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کے بعد پاکستان میں پہلا جلسہ چھاچھرو میں کر رہا ہوں، الیکشن نہیں ہورہے اس کے باوجود یہاں جلسہ کر رہا ہوں، چھاچھرو میں جلسہ کیوں کر رہاہوں اس کی ایک وجہ ہے کیونکہ چھاچھرو پاکستان کاسب سے پسماندہ علاقہ ہے اور تھرپارکر کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

 

 

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کا مقصد پاکستان میں لوگوں کو غربت سے نکالنےکی کوشش ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد تقریباً سارے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں لیکن ہیلتھ انشورنس کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔

 

اٹھارویں ترمیم کے بعد تقریباً سارے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں لیکن ہیلتھ انشورنس کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے

 

عمران خان نے کہا تھرپارکرمیں ایک لاکھ12 ہزار گھرانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ ملیں گے، کوشش کریں گے سارے تھرپارکر کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ پہنچائیں، تھرپارکر میں موبائل اسپتال شروع کریں گے اور 2 بڑی گاڑیاں ہوں گی، پورے تھرپارکر میں موبائل اسپتال کی گاڑیاں چلیں گی جبکہ 4 ایمبولینس بھی فراہم کریں گے۔