گڑھی کپورہ کا رہائشی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد خان کا ملک بھر میں پہلا اعزاز

مردان: گڑھی کپورہ کےعلاقہ گڑھی دولتزئی سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد خان نے ملک بھر سے پاکستانی تاریخ میں پہلی دفعہ ایف سی پی ایس (کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی) کی ڈگری لےکر تاریخ رقم کردی۔ اس سے پہلے انہوں نے ایم سی پی ایس(میڈیسن) اور ایف سی پی ایس (کارڈیالوجی) کی ڈگریاں حاصل کرچکے ہیں۔ یادرہےکہ ایف سی پی ایس(کارڈیک الیکٹرو فزیالوجی) کی یہ ڈگری اپنی نوعیت کی پہلی ڈگری ہے جوکہ پاکستان بھر سے پہلی دفعہ ڈاکٹر ظہور احمد خان نے حاصل کی۔ وہ اس وقت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہے۔
ان کے اس کامیابی پر پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں خصوصی مبارک باد پیش کی گئی۔
وائس آف گڑھی کپورہ نمائندہ محمد لقمان شیخ سے گفتگو میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد خان نے اپنی تمام تر کامیابی والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے پیشہ کو عبادت سمجھ کر ہر کسی کی بلاامتیار علاج معالجے میں بھرپور مدد کرتا ہوں اور یہی میرے والدین کی درس تربیت کا عاثہ ہے انہوں نے آخر میں کہا ہے کہ گڑھی کپورہ میں میرے بچپن کی زندگی گزری ہے جبکہ میں اسے نہیں بھول پاؤں گا اور اپنے والد محترم حاجی رشید گل اور دادا ریدی گل بابا مرحوم کی طرح اپنے علاقے کے غریب عوام کی خدمت کا جزبہ رکھتا ہوں۔