گوجرانوالہ: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے مجید کالونی میں نرسری کلاس کے بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے مجید کالونی میں ملزم سجاول نے 6 سالہ فیضان کو مدرسہ لے جاکر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بچے کو طبی معائنے کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورولاہور نے بچے کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔

معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی گئی ہے جس میں ملزم کو بچے کو لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز