کیا آپ اصلی ابھی نندن ہیں؟کیا آپ پاکستانی ایجنٹ تو نہیں ؟بوکھلاہٹ اور بدحواسی کا شکار بھارت اپنے ہی پائلٹ کو شک کی نظر سے دیکھنے لگ گیا،دلچسپ صورتحال،تفصیلات کے مطابق بوکھلاہٹ اور بدحواسی کا شکار بھارت اپنے ہی پائلٹ کو شک کی نظر سے دیکھنے لگ گیا۔ذرائع کے مطابق ونگ کمانڈر ابھی نندن کو ملاقات کے وقت کافی فاصلے پر بٹھایا گیا،

ونگ کمانڈر ابھی نندن سے کئی سوالات کئے گئے جن کے مطابق کیا آپ اصلی ابھی نندن ہیں؟کیا آپ پاکستانی ایجنٹ تو نہیں ؟کیا آپ اپنا دل و دماغ پاکستان تو نہیں چھوڑ آئے؟آپکا دل و دماغ تو نہیں بدل گیا؟۔واضح رہے کہ ایک دن قبل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن کوواہگہ باڈر پر بھارتی باڈر سکیورٹی فورس کے حوالے کر دیا ، بھارت نے شرمندگی سے بچنے کیلئے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی معمول کی تقریب ہی منسوخ کر دی ، پائلٹ کی حوالگی کے موقع پر پاکستان کی جانب تمام علاقہ روشنیوں سے منور رہا جبکہ بھارتی جانب اندھیرا چھایارہا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے اعلان کے مطابق بھارت کے مار گرائے جانے والے مگ21طیارے کے گرفتار پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی آنند کو گزشتہ روز واہگہ باڈر کے راستے واپس بھجوا دیا گیا ۔ اس سے قبل سفر ی دستاویزات مکمل ہونے پر بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نند کو انتہائی سخت سکیورٹی میں واہگہ باڈر پہنچایا گیا ۔بھارتی ہائی کمیشن کے افسران کی موجودگی اور انتہائی سخت سکیورٹی میں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زیر و پوائنٹ پر لایا گیا جہاں پاک رینجرز کے افسران نے متعلقہ دستاویزات بھارتی بارڈر سکیورٹی کے افسران کے حوالے کیں جنہوں نے ان کا تفصیل سے جائزہ لیا اور بعد ازاں بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا گیا ۔

روانگی سے قبل بھارتی پائلٹ ابھی آنند نے اپنے ملک واپس بھجوانے پر پاکستانی حکومت اور فو ج کا شکریہ ادا کیا ۔ بھارتی پائلٹ کی واہگہ کے راستے روانگی کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز کی جانب سے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے اور رینجرز کے کمانڈوزمسلسل پیٹرولنگ کرتے رہے ۔علاوہ ازیں بھارتی حکومت نے گرفتار پائلٹ ابھی نندکی رہائی کے موقع پر شرمندگی سے بچنے کیلئے واہگہ باڈر پر پرچم اتارنے کی معمول کی تقریب منسوخ کر دی اور اعلان کیا کہ آج ہفتہ کو تقریب معمول کے مطابق منعقد ہو گی ۔