خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکٹ بھی جاری کردیا تھا، اہل خانہ۔ فوٹو : فائل

خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکٹ بھی جاری کردیا تھا، اہل خانہ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: عباسی شہید اسپتال میں مردہ قرار دی گئی خاتون غسل کے دوران اٹھ کھڑی ہوئی۔

اہل خانہ کے مطابق 50 سالہ رشیدہ بی بی کو گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکٹ بھی جاری کردیا تھا تاہم مردہ خانے میں خاتون غسل کے دوران زندہ ہوگئیں۔

اہل خانہ کے مطابق غسل کے دوران خاتون کے حرکت کرنے پر غسل دینے والی خواتین نے سردخانے سے دوڑ لگادی جب کہ خاتون کو کفن میں بھی لپیٹ دیا گیا تھا، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کو واپس عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز