کرونا کے ساتھ ساتھ حکومتی وزیر بھی آوٹ آف کنٹرول، ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحافی سے بد تمیزی

تم پھر اس طرح سے بھونکتے ہو؟ ڈاکٹر یاسمین راشد کا صحافی سے سوال

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کرونا کے ساتھ ساتھ اپنی زبان پر بھی قابو نا رہا،

لاہور میں ایک پریس بریفنگ کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے اخلاقیات کی تمام حدیں ور کرتے ہوئے صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا “تم تو ادھر آؤ، تم پھر اس طرح سے بھونکتے ہو، جان نکال دوں گی تمہاری”

صحافی نے آگے سے جواب دیا کہ “کرونا کی جان نکالیں “

ڈاکٹر یاسمین کے اس طرز کلام پر دیگر صحافی بھی اکٹھے ہو گئے جبکہ وزیر موصوفہ کا عملہ صحافیوں سے کیمرے بند کرنے کا کہنے لگا۔

اس سے قبل بھی ڈاکٹر یاسمین راشد ینگ ڈاکٹرز کو دھمکی لگا چکی ہیں، اسکے جواب میں ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحبہ نہ اچھی ڈاکٹر تھیں نا ہی اچھی وزیر ثابت ہوئی۔