چوہدری نثار نے عمران خان کیلئے پیغام جاری کر کے نوازشریف کو مزید پریشان کر دیا

کامران شاہد نے چوہدری نثار سے سوال کیا کہ عمران خان سے اتنی محبت کی کیا وجہ ہے ؟ جس پر چوہدری نثار ہنس پڑے اور بولے کہ مجھ سے زیادہ آپ کی محبت ہے ان کے ساتھ جس پر کامران شاہد کھل کر ہنس پڑے اور کہا کہ اس پر میں کوئی جواب نہیں دوں گا ۔
کامران شاہد نے کہا کہ عمران خان اکثر آپ کو مخاطب کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کرتے ہیں آپ ان کی پارٹی میں آ جائیں اور آپ کو انتہائی ایماندار آدمی کہتے ہیں ،چوہدری نثار نے بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے سکول سے دوستی ہے اور جب وہ انگلینڈ میں کرکٹ کھیلتے تھے اس وقت جب میں وہاں جاتا تھا تو ملاقات کرتا تھا اور جب وہ پاکستان آتے تھے تو مجھ سے ملاقات کرتے تھے لیکن اب تین ساڑھے تین سال سے کوئی رابطہ نہیں ہے ، میں عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے اس کے باوجود میرے بارے میں یہ بیان دیا ۔

دیکھئے چودھری نثار کی مکمل انٹرویو