چودھری نثار کو نواز شریف کے چہرے میں فرعوں کیوں نظر اتا ہے؟؟

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ میں نے نوازشریف سے ایک میٹنگ میں کہا کہ میں ایک تبدیلی دیکھ رہاہوں کہ جب میں آپ سے میٹنگ یا پھر انفرادی طور پر بات کرتا تھا تو مجھے آپ کے چہرے پر فرعون نظر نہیں آتا تھا لیکن ان چار سالوں میں اگر میں کوئی تلخ بات کروں تو آپ کے چہرے پر فرعون آ جاتاہے ۔
چوہدری نثار نے کہا کہ جب میں نے نوازشریف سے یہ بات کہی تو وہ آگے سے کہنے لگے کہ مجھے آپ کے جذبات کا احساس ہے اور میں آپ کا رول بھی جانتاہوں اور یہ بھی جانتاہوں کہ آپ نے میرے ساتھ بہت وفاداری نبھائی ہے آپ یہ باتیں نیک نیتی سے کرتے ہیں اس لیے اسے جاری رکھیں ۔
سابق وزیر داخلہ نے خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ نوازشریف کے نا اہل ہونے سے قبل جب میں وزیر تھا تو میں نوازشریف کے پاس گیا اور کہا کہ میری سیاسی زندگی آپ کے ساتھ گزری ہے ، میرا رول ہمیشہ پارٹی میں غلط چیزوں کو سامنے لانے میں رہاہے اور میرے لیے یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے کہ میں روز آپ سے کہوں کے آج تو کمال ہو گیا ۔

ویڈیو دیکھئے