معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیا قت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اور اس کا اعلان بھی انہوں نے عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا تاہم پی ٹی آئی کے سپورٹرز اس فیصلے پر خوش نظر نہیں آ رہے ہیں اور اور وہ عمران خان سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کر رہے ہیں جبکہ ایسے میں ایک پی ٹی آئی کی سپورٹ جس کانام ’آمنہ مصطفی ‘ہے نے پارٹی سے ناطہ ہی توڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔

آمنہ مصطفی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”پی ٹی آئی کو خدا حافظ کہنے کا وقت آ گیاہے ،یہ لمبی امید ، رومناٹک آئیڈیلزم ،اور ان کہی دوعاﺅں کو پورا کرنے کیلئے ایک شاندار سفر تھا،اب پی ٹی آئی میں ہمارے جیسے لوگوں کی جگہ نہیں رہی “۔

اس موقع پر ایک اور صارف میدان میں آیا اور انہوں نے خاتون کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کیلئے افسردہ ہوں ،ا ٓپ کا جذبہ اور محنت مثالی ہے ،آپ کی ایمانداری کو سلام ہے ،صدا خوش رہیے ۔

موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایک سپورٹر نے اینٹری ماری اور پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے ڈالی ۔


ایک اور صارف نے کہا کہ ’میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ جیسے ورکر کیلئے یہ کتنا مشکل فیصلہ ہے اور پی ٹی آئی کیلئے بڑا نقصان ہو گا ، عمران خان اگر اپنی پارٹی بچانا چاہتے ہیں تو انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے ‘۔