تحریک انصاف کی حکومت کے 100 روز مکمل ہونے میں چند روز باقی ہیں لیکن 50 لاکھ گھروں کے منصوبہ کے حوالے سے ٹاسک فورس کا ابتدائی کام مکمل نہ ہوسکا.نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ حکومت اپنے ابتدائی 100 دنوں میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرنے میں اب تک ناکام دکھائی دے رہی ہے اور خاص طور پر 50 لاکھ گھروں کے منصوبہ پر ٹاسک فورس کا ابتدائی کام مکمل نہ ہوسکا اور نہ ہی منصوبہ کے مالیاتی پروگرام کی حتمی تشکیل

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ وزارتوں کو 29 نومبر تک کام مکمل کرنے

کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ کےلئے اراضی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے کیوں کہ گھروں کا منصوبہ حکومتی منشور میں سر فہرست ہے. وزیراعظم نے وزارت قانون کو قانونی پیچیدگیوں میں مدد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں سے قرضوں کے حصول میں پیجیدگیاں دور کی جائیں.دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضی کے حصول کیلئے اداروں کو خطوط لکھ دیے گئے ہیں.