ڈی جے نائٹس سے طلبا و طالبات بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں، قرارداد

لاہور: پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں ڈی جے نائٹس کیخلاف قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ اعجاز احمد نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد پیش کی جس میں صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں رات گئے ہونے والی رقص و سرور کی محفلوں ڈی جے نائٹس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا