دہلی : سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہےمذاق نہیں، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے مودی سرکار کے جنگی جنون کو حقیقت کا آئینہ دکھادیا، کاٹجو نے اپنے بیان میں کہا پاکستان سے بدلہ لینے کی باتیں ہورہی ہے، پاکستان جوہری طاقت ہے مذاق نہ سمجھا جائے، پاکستان کی فوج تیارہے لائن آف کنٹرول کراس کی تومنہ توڑجواب ملے گا
سابق بھارتی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بھارتی سیاستدانوں نے کشمیرپرعوام کوبیوقوف بنایا، یہ حقیقت ہے کشمیری عوام بھارت کے خلاف کھڑے ہیں۔
مرکنڈے کاٹجو نے کہا نہتے کشمیریوں پر حملے کئے جارہے ہیں ، دکانیں جلائی جارہی ہے، میں بھی کشمیری ہو ، جرات اور ہمت ہیں تو مجھ پر حملہ کرو میں تمہاری بہادری نکال دوں گا۔
My interview on the Kashmir issuehttps://t.co/r658htMBNF
— Markandey Katju (@mkatju) February 19, 2019
یاد رہے چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو نے نے ہندو مذہب سے کھل کر اختلافات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ساری دنیا میں گائے کا گوشت کھایا جاتا ہے مگر بھارت میں صرف اسے ماتا بنا دیا گیا، گر آپ کے پاس دماغ ہے تو ذرا سوچیے کہ گائے کس طرح انسان کی ماتا کیسے ہوسکتی ہے؟‘، دنیا بیف کھاتی ہے، میری نظر میں گائے گھوڑے اور کتے کی طرح جانور جیسا ہے۔
https://youtu.be/sY3CNrrdJKg