حارث رؤف نے میلبورن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی

 میلبورن: پاکستانی بولر حارث رؤف بگ بیش کے میچ میں ہیٹ ٹرک کرلی۔

بگ بیش لیگ میں پاکستانی بولر حارث رؤف کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، حارث رؤف نے لیگ کے میچ میں میلبورن اسٹارز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کے خلاف ہیٹ ٹرک کی۔

حارث رؤف نے آخری اوور میں صرف 1 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ حارث رؤف اب تک 4 میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی بولر حارث رؤف کو ڈیل اسٹین کی جگہ شامل کیا گیا تھا تاہم ڈیل اسٹین کے فٹ ہونے پر ٹیم مینجمنٹ نے حارث روف کو ڈراپ کردیا تھا تاہم اسپنر سندیپ لامی چینے کی انجری کے باعث حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔