برلن (اے پی پی) جرمن ماہرین صحت نے کہا ہے کہ وٹامن سی وزن کو کنٹرول کرنے سمیت، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے،اعصابی تنائو،ہڈیوں،ناخنوں کی کمزوری، الرجی اور خشک جلد سے بچائو میں و اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سردی میں نزلہ زکام ایک عام بیماری ہے، وٹامن سی کے معتدل استعمال سے نزلہ زکام سے بچا جا سکتا ہے۔ وٹامن سی کو بھی اعتدال میں رہ کر استعمال کرنا چاہیے۔جس طرح ہر چیز کے فائدے بھی ہوتے ہیں اس طرح نقصانات بھی ہوتے ہیں۔ ماہرین عموما ایک دن میں 75 سے 90 ملی گرام وٹامن سی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔