فواد چوہدری نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ لینے کا انکشاف کیا ہے ۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ اب تو بہت برا حال ہوچکا ہے۔

اینکر نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے کہا کہ عام آدمی کا گذارہ بہت مشکل ہورہا ہے ،عام آدمی گوشت نہیں کھاسکتا جس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وہ بھی ایک عام آدمی ہیں۔آپ میڈیا والے لوگوں کی تو بڑی تنخواہیں ہیں آپ امیر لوگ ہیں لیکن یہاں تو بیڑا ہی غرق ہے ،ڈھائی لاکھ روپے تنخواہ میں گذارا مشکل ہورہا ہے۔ پہلے میں بھی زیادہ تنخواہ لے رہا تھا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری تحریک انصاف میں شامل ہونے سے پہلے مختلف ٹی وی چینلز پر تجزیہ کار کی حیثیت سے پروگرامز کرتے رہے ہیں لیکن سیاست میں انٹری کے بعد انہوں نے میڈیا کو خیر باد کہہ دیا ۔