ملکی ایئرپورٹس پر مسافروں کارش امیگریشن کے عمل میں تاخیر اور عملے کا نامناسب رویہ،وزیر اعظم سیٹزن پورٹل پر ایف آئی اے امیگریشن سٹاف کے خلاف شکایات کے انبار لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سیٹزن پورٹل پر ایف آئی اے امیگریشن سٹاف کے خلاف شکایات کے انبار لگنے
پروفاقی حکومت نے ایف آئی اے امیگریشن سے متعلق شکایات کا نوٹس لے لیا اورڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد ایئرپورٹ نے امیگریشن سٹاف کے لیے ہدایات جاری کردیں۔جس میں کہا گیا کہ امیگریشن کے لیے آنے والوں مسافروں کو پہلے سلام اور پھر کلام کیا جائے،مسافروں سے گڈ ماننگ اور گڈ ایوننگ جیسے الفاط بھی کہے جائیں،مسافروں سے بدتمیزی اور نامناسب رویہ کسی صورت اختیار نہ کیا جائے،مسافروں سے بدتمیزی اور نامناسب رویہ پر سخت ایکشن لیا جائے گا،تمام امیگریشن کا عملہ صاف ستھرا لباس پہنے اور صفائی کا خاص خیال رکھے۔