فواد چوہدری کی علی محمد کوگردن سے پکڑنے کی تصویر منظر عام پر آگئی۔ تصویرمیں فواد چوہدری وزیراعظم ہاؤس میں علی محمد کا گلا دبانے کی کوشش کررہے ہیں۔

فوادچوہدری علی محمد خان کا گلا غصے سے نہیں بلکہ مذاق سے دبارہے ہیں۔ تصویر میں علی محمد خان کو ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ فوادچوہدری کے فیس ایکسپریشنز بھی شرارتی قسم کے ہیں۔

واضح رہے کہ علی محمد خان نے چند روز قبل قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد پیش کی تھی، تاہم فواد چوہدری نے کھل کر اس قرارداد کی مخالفت کی تھی جس پرعلی محمد خان نے فواد چوہدری پرشدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلامی سزاؤں کو ظلم وبربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری اپنے غصے کی وجہ سے مشہور ہیں، چند روز قبل فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مبشر لقمان کو ایک شادی کے تقریب میں غصے میں تھپڑ ماردیا تھا جبکہ اس سے کچھ ماہ قبل اینکر سمیع ابراہیم کو بھی تھپڑ رسید کردیا تھا۔