نارووال – وزیرداخلہ احسن اقبال پر تقریب میں ایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق نارووال میں ورکرز کنونشن سے احسن اقبال خطاب کررہے تھے اسی دوران تقریب کے شرکا میں موجود کے ایک اپنا جوتا اتارا اور بلا جھجک وزیرداخلہ کی جانب سے پھینک دیا جو احسن اقبال کے ہاتھ پر آکرلگا ۔تاہم پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کر لیا جس کی شناخت ’’بلال حارث ‘‘ نام سے ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال معمو ل کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو اپنے حلقے میں وقت گزارتے ہیں اور لوگوں سے ملتے ہیں .

ویڈیو دیکھیں