بلوچستان کے آزاد سینیٹرز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی۔



وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کا وفد بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ کی جانب سے حمایت پر مشکور ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کی سیٹ پربلوچستان کا حق بنتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ڈپٹی چیئرمین فاٹا سے ہو۔

ملاقات ت میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے علاوہ چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار سینیٹر صادق سنجرانی اور انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر سینیٹرز بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے نام پر حتمی مشاورت کی جائے گی جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی چیئرمین سینیٹ کے نام کے اعلان کے لئے آج اسلام آباد میں مشاورتی بیٹھک ہوگی جس میں نواز شریف چیئرمین سینیٹ کے لئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے چیئرمین سینیٹ کے لئے پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر رضا ربانی کا نام سامنے آیا ہے تاہم پیپلز پارٹی نے اگر انہیں نامزد نہ کیا تو ن لیگ اپنے نام کا اعلان کرے گی۔