فریادی کہنے سے عزت کم ہوی

کیا امریکہ میں پاکستان وزیراعظم کی تذلیل کر کے تلاشی لینے سے عزت کم نہیں ہوئی تھی جو فریادی کہنے سے ہو گئی ؟چیف جسٹس پر نواز شریف کو تنقید کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی رئوف کلاسرا نے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور نواز شریف نے فیصلہ کر لیا ہے کہ چیف جسٹس کا ایک ایک لفظ پکڑ کر اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن رئوف کلاسرا نے

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سمیت دیگر رہنمائوں کا وطیرہ بن چکا ہےکہ وہ چیف جسٹس کے ایک ایک لفظ کو پکڑ کر اس کا ہر جگہ پوسٹ مارٹم کرتے ہیں ۔ عوام کو یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہوا ۔ نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو فریادی کہنے پر چیف جسٹس کا برا منایا،جبکہ انہوں نے خود ہی اٹارنی جنرل کے ذریعے چیف جسٹس آفس کو ایک درخواست بھجوائی جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آپ سے ملنا چاہتے ہیں جس کو چیف جسٹس آف پاکستان نے قبول کیا اور ملاقات بھی کی ۔ سینئر صحافی رئوف کلاسرا کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی خود کو وزیراعظم نہیں سمجھتے انہوں نے اپنی سیکورٹی بھی نواز شریف کو دی ہوئی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف ایک دفعہ امریکہ پر بیان دینے کی جرات تو کریں ملک کے وزیراعظم کی جس طرح امریکہ ائیر پورٹ پر تلاشی لے گئی ان کی عزت خطرے میں نہیں پڑی ؟جبکہ چیف جسٹس نے کہہ دیا کہ ملاقات کیلئے فریادی آئے تھے جس پر وایلا مچایا جارہا ہے ۔