آپ مسلم کمیونٹی سے محبت اور  ہمدردی کا اظہار کریں: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا ٹرمپ کو مشورہ

تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے کے بعد کے بعد امریکی صدر نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کرکے مدد کی پیش کش کی تھی۔

اس موقع پرجیسنڈا ایرڈن نے کہا کہ آپ مسلم کمیونٹی سےمحبت اور  ہمدردی کا اظہار کریں، مذہبی ہم آہنگی پیدا کریں.

یاد رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

واقعے میں نو پاکستانیوں کے لاپتا ہونے کی خبر آئی، جن میں سے چھ کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مرکزی حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برینٹن ٹیرنٹ کے نام سے ہوئی ہے، وہ آسٹریلوی شہری ہے، جس کی تصدیق آسٹریلوی حکومت نے کردی۔

واقعے کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا سیاہ دوپٹہ اڑھ کر مسلمانوں سے اظہاریکجہتی۔متاثرین کےغم میں شریک ہوئیں،مسلم خواتین کو گلےلگاکر تسلی دی۔جیسنڈا نےاسپتال جاکرزخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ اس واقعے پرقوم متحد ہے، ہم متحد ہیں.