کراچی:  نیب کراچی نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کی شکایات پر پروجیکٹ کے خلاف انکوائری شروع کردیں۔

ترجمان نیب کے مطابق فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے عوام کی جانب سے چیئرمین نیب کو درخواستیں دی گئیں جس میں بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کا حوالہ دیا گیا تھا۔

ترجمان نیب کراچی کے مطابق اس تناظر میں فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف نئی انکوائری کے تحت تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم سے براہ راست 6 ہزار افراد متاثرین میں شامل ہیں،جنھوں نے 13 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔

ایکسپریس نیوز