نوا زشریف ن لیگ کے قائد اور رہبر ہیں،کوئی عدالتی فیصلہ ہماری کمٹمنٹ نہیں توڑسکتا ،جس نے پارٹی میں رہنا ہے اسے نواز شریف کی بات ماننی پڑے گی:رانا ثنااللہ

پنجاب کے وزیر قا نون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی کے سربراہ نواز شریف ہیں جس نے بھی  پارٹی میں رہنا ہے  اسے نواز شریف کی ہی بات ماننا پڑے گی،مسلم لیگ ن کے تمام فیصلے نواز شریف ہی کریں گے۔

نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز ‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران نواز شریف کی پارٹی صدارت کے حوالے سے نااہلی کا فیصلہ آنے پر اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا   کہناتھا کہ سینیٹ کے الیکشن کو کوئی خطرہ نہیں، قانون سازی پارلیمنٹ کا حق ہمارا اصولی موقف ہے جبکہ فیصلے کی تفصیل دیکھے بنا کوئی جامع تبصرہ نہیں کرسکتا ۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کیلئے پارٹی ٹکٹ منسوخ ہوئےتو  امیدوا ر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ سکتے ہیں۔نوا زشریف کسی بھی حیثیت میں ہوں پارٹی اسی سمت پر کام کرے گی جس کا تعین میاں صاحب نے کیا ہوا ہے ۔