سابق وزیراعظم نواز شریف کے گارڈز نے نجی ٹی وی سماء کے کیمرا مین واجد علی پر تشدد کر دیا۔

ذرائع کے مطابق کیمرا مین واجد علی کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

 

نواز شریف کے گارڈز کا ٹی وی کیمرا مین واجد علی پر تشدد

کیمرا مین واجد علی کو پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کے دوران نواز شریف کی پارلیمنٹ سے روانگی کے وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کی کوریج کرنے والے صحافیوں نے تشدد کرنے والے گارڈ کو پکڑ کر پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے حوالے کردیا ہے۔

صحافیوں نے واقعے پر احتجاج اور دھرنا دے کر پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ نمبر ایک بلاک کردیا۔