وزیر مملکت اورنگیزیب کا کہنا ہے کہ اقامہ جیسا کمزور فیصلہ دے کر اس کا دفاع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے سے نوازشریف کے بیانیے کو تقویت ملے گی،پارٹی فیصلے نواز شریف ہی کریں گے آئندہ پارٹی صدر کون ہوگا ا س کا فیصلہ انہو ں نے ہی کرنا ہے۔

ویڈیو دیکھئے

نجی چینل”جیو نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اورنگیزیب کا کہنا تھا کہ جو فیصلہ آیا اسی طرح کی توقع تھی ، ملک میں ایک ہی شخص کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نواز شریف کو بیانیے کو تقویت ملے گی اس طرح کی اقدامات سے نواز شریف کوروکا نہیں جاسکتا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں انہیں ایسے فیصلے عوام سے دور نہیں کیا جاسکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی جو بھی حکمت عملی ہوں اس پر نواز شریف کی مہر ثبت ہوگی ۔
واضح رہے سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو پارٹی صدارت کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔