عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ 31 مارچ سے پہلے ہوجائے گا۔
نجی ٹی وی ’’ جیو نیو ز‘‘ سے خصوصی گفتگو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کے انتخابی اصلاحات 2017 کیس کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاناما کیس سے بڑا فیصلہ قرار دیااور کہا کہ آج نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے۔ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ 31 مارچ سے پہلے ہوجائے گا جبکہ عدالتی فیصلے سے لودھراں کا الیکشن بھی کالعدم ہوگیا ہے۔انتخابات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت پر نہیں ہوں گے اپنے مقررہ وقت سے آگے پیچھے ہوں گے۔ نواز شریف اس معاشرے سے واقف ہیں تاہم اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ بھٹو بننے جارہے ہیں تو انہیں مبارک ہو۔