نواز شریف کو جوتا مارنے کے واقعے پر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آگیا

66

نواز شریف کو جوتا مارنے کے واقعے پر مریم نواز کا رد عمل بھی سامنے آگیا

مسلم لیگ کی رہنماءمریم نواز نے کہاہے کہ نوازشریف دلیر اوردشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا جانتاہے، آپ اس کے ماننے والے ، نظریئے پر چلنے والے اور محبت کرنے والے ہو، میں بھی اسی کی بیٹی ہوں، مجھے صبح بہت تکلیف پہنچی ، دکھ پہنچامگر پھر کیا یادآیا کہ دل کو تسلی ہوگئی، اسلام کی تعلیمات کاوہ منظرآگے آگیا، جب حضرت محمد ﷺ خانہ کعبہ میں نماز ادا کرتے ، سجدے میں جاتے تو کفار کیا کرتے تھے، گھناﺅنی حرکت کرتے تو فاطمہ الزہرہ ہٹاتی جاتی اور روتی جاتی تھیں۔

سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھاکہ نوازشریف بھی حق کے راستے پر ہے ، وہ بھی اسی نبی ﷺ کا غلام ہے ، جو حق کے راستے پر ہوتاہے ، اس کے راستے میں مشکلات آتی ہیں لیکن گھبرانا نہیں ، آج پیغام دو اوچھے ہتھکنڈوں پر اترنے والوں کو کہ جنون پہلے سے زیادہ ہے ،وہ سازشوں سے پیچھے نہیں ہٹا۔
مریم نواز کاکہناتھاکہ جب مخالفین کو دیوار پر لکھی ناکامی اور شکست صاف نظرآئی تواوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے، اوچھے ہتھکنڈوں پر تبھی کوئی اترتا ہے جب شکست صاف دکھائی دیتی ، منطق ختم اور عقل جواب دے جاتی ہے ، شیرو! آپ کو مبارک ہو، آپ کا دشمن ہار مان چکا ہے ۔ شکست ماننے کیلئے حوصلہ چاہیے ہوتا ہے ، یہ مسلم لیگ ن کے مخالفین کے پاس نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ گھٹیا حرکات ہمیشہ شکست کھانیوالا ہی کرتا ہے ، جیتنے والا کبھی نہیں کرتا،صبح حرکت کی گئی اور چند گھنٹوں بعدآپ کے سامنے کھڑی ہوں، ہمت ہے توآﺅ، میں نے سیکیورٹی بیریئربھی ہٹوادیئے ہیں، بلٹ پروف شیشہ بھی کیونکہ میرے اورآپ کے درمیان کوئی نہیں آسکتا۔
مریم نواز کاکہناتھاکہ تم کیا سمجھتے ہو کہ مذمتی بیان جاری کرنے سے آپ کو معاف کردیاجائے گا، کس نے کہاتھاکہ شلواریں گیلی ہوجائیں گی ، کس نے کہاتھاکہ وزیراعظم ہاﺅس سے گردنیں پکڑ کر باہر نکالو، کس نے کہاتھا؟ اس شخص کا نام لینے کی ضرورت نہیں ، وہ کہیں نہیں ہے ، جس کے زبان ، فیصلے یا الفاظ بھی اپنے نہ ہوں، وہ لیڈر کہلانے کے حقدار ہے ، تیرہ میں پنڈی نے منتخب کیا تو بتاﺅ کیا ایک مرتبہ بھی حلقے میں آیایا غمی خوشی میں آپ کا حال پوچھا، یہ اس کی ذمہ داری تھی ، ووٹ اسے ملا تھالیکن خدمت ن لیگ نے کی ۔
ویڈیو دیکھئے