نواز شریف پر جوتا پھینکنے والے کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟ویڈیو دیکھئے

85

سابق وزیراعظم نوازشریف پر جامعہ نعیمیہ میں سیمینار کے دوران جوتا پھینک دیا گیا ،سیکورٹی اہلکاروں نے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے گرد سخت سکیورٹی حصاربنا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سیمینار سے خطاب کیلئے جامعہ نعیمیہ پہنچے ،جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا ۔سابق وزیراعظم نوازشریف خطاب کیلئے ڈائس کی طرف آئے تو مشتبہ شخص نے ان کی طرف جوتا اچھال دیا جو ان کے بائیں بازو پر لگا۔ویڈیو دیکھئے

تقریب میں موجود جامعہ نعیمیہ کے طلبا نے اس شخص کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ،سیکیورٹی اہلکاروں نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔