اسلام آباد : سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے نااہل قرار دے دیاہے ، بطور پارٹی صدر ان کے تمام فیصلے کالعدم قرار دے دیئے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات کیس کی سماعت بعد چیف جسٹس نے فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے تحت نواز شریف پانچ سال تک نا اہل قرار دیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ2017 کی شق203میں ترمیم کالعدم قرار دے دی، عدالت نے تاریخ کے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل شخص پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی تھی ۔