نواز شریف نے مجھے عمران خان کے خلاف ذاتی اٹیکس پر مبنی پریس کانفرنس کرنے کا کہا تو میں نے انکار کردیا-چودھری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ مجھے عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کیلئے کہا گیا تو میں نے نوازشریف سے کہا کہ جس کے ساتھ تیس سال کا تعلق ہو اسے بگاڑنے میں بھی تیس سال لگانے چاہئیں جس پر نوازشریف پریس کانفرنس نہ کرنے پر مان گئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار کا کہناتھا کہ میری پارٹی میں چند لوگ ہیں جنہیں میرے خلاف جب کچھ نہیں ملتا تو وہ لیڈر شپ کے پاس جا کر کان بھرتے ہیں کہ اس کی عمران کے ساتھ دوستی ہے ، ایک دن نوازشریف کے کان بھرے گئے اور مجھے کہا گیا کہ آپ عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کریں اور پھر نوازشریف نے مجھے ملنے بلایا ۔ ملاقات میں نے کہا کہ میرے ایک بزرگ کہہ گئے ہیں کہ جس کے ساتھ تیس سال کا تعلق ہو اسے بگاڑنے میں بھی تیس سال لگانے چاہئیں ،عمران خان سے میرا تعلق ہے ، سیاسی طور پر وہ اور جماعت میں ہیں اور میں اور ، میں سیاسی طور پر تو عمران خان اور ان کی پارٹی پر تنقید کر سکتاہوں لیکن یہ پریس کانفرنس ذاتی نوعیت کی ہے یہ میں نہیں کر سکتا جس پر نوازشریف نے فوری میری بات مان لی ۔

ویڈیو دیکھئے