جنرل آصف غفور کی جگہ نئے تعینات ہونیوالے ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل بابر افتخار کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

مختلف عہدوں پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے نو منتخب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔اور 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا، میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے بھی گریجویشن کیا۔ میجر جنرل بابر افتخار بریگیڈ میجر، انفنٹری کے بریگیڈیئر اسٹاف کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔

میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ اسٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جنرل بابر افتخار نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اور آرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ کی۔

میجر جنرل بابرافتخار این ڈی یو اور پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں۔۔ میجر جنرل بابر افتخار کے چار صاحبزادے ہیں اور کتب بینی اور گولف انکے مشاغل میں شامل ہیں