لاہور (نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے قریبی ساتھی سلمان احمد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی سوشل میڈیا ٹیم پر خود کو ٹارگٹ کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر گلوکار اور عمران خان کے دیرینہ ساتھی سلمان احمد نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

پارٹی چئیرمین عمران خان نے سلمان احمد کو منانے کے لیے ان سے رابطہ کیا تھا ۔ سلمان احمد نے بتایا کہ میں نے عمران خان سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔تا ہم اب سلمان احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف کی سوشل میڈیا ٹیم نے مجھ واٹس ایپ کالز اور ای میلز کے ذریعے ٹارگٹ کرنے کی بہت کوشش کی۔’’لیکن میں برائے فروخت نہیں ہوں ،تم لوگ جلد جیل میں ہو گے ‘‘۔