فوج میں تقرریاں:میجر جنرل آصف غفور کی جگہ نئے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ تعینات انکی جگہ میجر جنرل افتخار بابر کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ہےمیجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا

میجر جنرل آصف غفور دسمبر 2016 میں جنرل عاصم سلیم باجوہ کی جگہ ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات ہوئے تھے
وہ اس سے پہلے بطور جی او سی سوات کام کر رہے تھے،اپنی تقریباً تین سالہ تعیناتی میں میجر جنرل آصف غفور ایک متحرک ڈی جی کے طور پر سامنے آئے تھے

عوام و خواص میں مقبول جنرل آصف غفور نے متوازن انداز میں افواج پاکستان کی ترجمانی کی جنرل آصف غفور کے مداحوں میں اپنے نہیں بلکہ غیر بھی شامل تھے

بھارت کے چوٹی کے جرنیل اور دفاعی تجزیہ نگار اس بات پر متفق ہیں کہ انفارمیشن وار فیئر کے محاذ پر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کو ناکوں چنے چبوائے

افواج پاکستان اور قوم جنرل آصف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گی