قصور میں گنڈا سنگھ بارڈر کی سیر کو گئے 2 پاکستانی شہریوں کی تصویروں نے بھارتیوں کی نیندیں اڑادیں، دونوں طالب علموں کو دہشتگرد قرار دے کر اپنے شہریوں کو ڈرانا شروع کر دیا، بھارتی میڈیا بھی اس پروپیگنڈے میں پیش پیش ہے۔

فیصل آباد کے دو شہری گنڈا سنگھ بارڈر گئے اور اپنی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی، یہ تصویر اس سنگ میل پر بنائی گئی جس پر دہلی 360 کلومیٹر اور فیروز پور 9 کلو میٹر درج ہے۔

تصویر دیکھتے ہی بھارت کی خفیہ ایجنسیوں اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، بھارت نے تصویر کو اٹھایا اور پروپیگنڈا شروع کر دیا، پولیس نے جگہ جگہ پوسٹر چسپاں کر دیئے۔

بھارتی میڈیا نے بھی پاکستانی نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دے کر اپنی عوام کو الو بنانا شروع کر دیا، دونوں نوجوان فیصل آباد کے ایک مدرسے میں زیر تعلیم ہیں

یہ بھی دیکھیں طالب علم کہاکیا کہتے ہیں