دبئی: پاکستان سپرلیگ کے 16ویں میچ میں صہیب مقصود کی بیٹنگ اور سہیل تنویر کی شاندار باؤلنگ کی بدولت ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا سولہواں میچ دبئی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، زلمی کی قیادت محمد حفیظ جبکہ سلطانز کی کپتانی شعیب ملک کررہے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو انجری کے باعث آرام کا موقع فراہم کیا گیا۔

پشاور زلمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی، ملک الیون کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور کمارسنگاکارا نے کیا، سلطانز کی ٹیم کو پہلی وکٹ کا نقصان 51 کے مجموعی اسکور پر کرنا پڑا جبکہ 107 پر احمد شہزاد اور 140 پر شعیب ملک آؤٹ ہوئے۔

سلطانز کی جانب سے صہیب مقصود 42 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ احمد شہزاد نے 37 رنز کی اننگز کھیلی، زلمی کے باؤلر عمید آصف اور لیام ڈوسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، مقررہ 20 اوورز میں ملتان کی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز اسکور کیے۔

پشاور زلمی اسکور کارڈ

اسکور کارڈ: 116/4

اوورز: 15

پشاور زلمی اننگز

چودہویں اوور کی چوتھی بال پر رکی ویسیلز 22 رنز پر آؤٹ ہوئے اس طرح پشاور زلمی کا چوتھا کھلاڑی 103 پر پویلین ہوٹا، 15 اوورز کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 116 تک پہنچا۔

OUT! 13.4 Mohammad Irfan to Wessels Watch ball by ball highlights at https://t.co/8Vdixdfurv#PZvMS #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/psclMzsW0o — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2018

نویں اوور کی ڈیون اسمتھ 20 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے یوں پشاور زلمی کو تیسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا، دسویں اوور کے اختتام پر سیمی الیون کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 65 تک پہنچا۔

OUT! 8.1 Kieron Pollard to Dwayne Smith Watch ball by ball highlights at https://t.co/8Vdixdfurv#PZvMS #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/iM0pqLdlAu — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2018

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز کامران اکمل اور اینڈری فلیچر نے کیا، 19 کے مجموعی اسکور پر زلمی کو پہلے جبکہ 25 پر دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

OUT! 3.2 Mohammad Irfan to Kamran Akmal Watch ball by ball highlights at https://t.co/8Vdixdfurv#PZvMS #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/bnSEzavQM3 — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2018

OUT! 2.1 Sohail Tanvir to Andre Fletcher Watch ball by ball highlights at https://t.co/8Vdixdfurv#PZvMS #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/yUbu3agPsV — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2018

،ملتان سلطانز اننگز

صہیب مقصود نے وکٹ سنبھالی اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو مستحکم پوزیشن فراہم کی، 16ویں اوور میں عمید آصف نے شعیب ملک کو پویلین کی راہ دکھائی۔

SIX! 17.5 Wahab Riaz to Sohaib Maqsood Watch ball by ball highlights at https://t.co/8Vdixdfurv#PZvMS #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/GimLekkgQg — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2018

SIX! 18.1 Sameen Gul to Sohaib Maqsood Watch ball by ball highlights at https://t.co/8Vdixdfurv#PZvMS #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/khgZP9Wfyv — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2018

SIX! 18.2 Sameen Gul to Sohaib Maqsood Watch ball by ball highlights at https://t.co/8Vdixdfurv#PZvMS #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/8MmV1X9EvY — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2018

ملک الیون کو پہلے نقصان کا سامنا آٹھیوں اوور کی چوتھی بال پر کرنا پڑا جب کمار سنگاکارا 28 کے انفرادی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، دس اوورز کے اختتام پر سلطانز کا مجموعی اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 62 تک پہنچا۔

OUT! 7.3 Liam Dawson to Kumar Sangakkara Watch ball by ball highlights at https://t.co/8Vdixdfurv#PZvMS #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/oxBSo829sV — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2018

ملتان کی جانب سے اننگز کا آغاز احمد شہزاد اور کمار سنگاکارا نے کیا، پانچ اوورز میں اوپنرز نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی اسکور بغیر کسی نقصان کے 40 رنز تک پہنچایا۔

SIX! 3.2 Hasan Ali to Kumar Sangakkara Watch ball by ball highlights at https://t.co/8Vdixdfurv#PZvMS #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/N0BQg52FAN — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2018

زلمی کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت پر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے باؤلرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کا مخالف ٹیم فائدہ اٹھا سکتی ہے جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ’وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اس لیے ہم بڑا اسکور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے، ملک الیون نے اب تک پانچ میچز کھیلے جن میں سے تین میں فتح اور ایک میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم پانچ میں سے تین میں فاتح اور دو میں شکست کے بعد 6 پوائٹس کے ساتھ 3 نمبر پر موجود ہے۔

Source