مجھ سے اگر غلطی ہوئی ہے تو وہ شخص آئے میں معافی مانگنے کو تیار ہوں چیف جسٹس کا دھماکہ خیز اعلان ،یہ شخص کون ہے؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

19

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ وہ جسٹس دوست محمد کو ریفرنس نہ دینے کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگتے ہیں اور معذرت کرنے کیلئے تیار ہیں ۔پشاور میں وکلا اور ججز سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جسٹس (ر) دوست محمد کو ریفرنس نہ دینے کے معاملے پر وہ عدلیہ کے باپ کی حیثیت سے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگتے ہیں اور بار سے

معذرتکرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریفرنس نہ دینے کے معاملے پر بار جو بھی کہے گا اسی طرح غلطی کا ازالہ کرنے کیلئے تیار ہیں، خان صاحب کل آجائیں میں انہیں اسی طرح کا ریفرنس دینے کیلئے تیار ہوں۔اس سے قبل اپنے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا کہ جسٹس (ر) دوست محمد نے ابھی تک یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے ریفرنس کیوں قبول نہیں کیا اور نہ ہی انہیں خود پتا ہے کہ جسٹس دوست محمد خان نے ریفرنس کیوں قبول نہیں کیا۔