مبشرلقمان کو تھپڑمارنے کے بعد فواد چوہدری کا ردعمل

مبشرلقمان کو تھپڑمارنے کے بعد فواد چوہدری کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔۔مبشر لقمان جیسے لوگوں کا صحافت سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری کی ٹوئٹ

اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مبشرلقمان جیسے لوگوں کاصحافت سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ صحافت میں گھس گئےہیں ایسے لوگوں کوبے نقاب کرنا سب کا فرض ہے

فواد چوہدری نے اینکر پرسن مبشر لقمان کو تھپڑ جڑ دیے
لاہور میں صوبائی وزیر محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معروف اینکر پرسن کو تھپڑ جڑ دئیے، یوٹیوب پر فواد چوہدری کے حوالے ایک مبینہ ویڈیو کے تذکرے سے واقع پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں فواد چوہدری نے اینکر پرسن کو کہا ویڈیو مجھے بھی دکھاو جس پر اینکر پرسن نے ویڈیو دکھانے کے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا تو فواد چوہدری غصے میں آ گئے اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو تین چار تھپڑ رسید کر دئیے۔۔۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے معاملے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مبشرلقمان جیسے لوگوں کاصحافت سے کوئی تعلق نہیں، یہ لوگ صحافت میں گھس گئےہیں ایسے لوگوں کوبے نقاب کرنا سب کا فرض ہے