“یہ انسان کی پرسنل چوائس ہے کہ وہ حجاب لینا چاہتا ہے یا نہیں ، جو لبرلز ہوتے ہیں وہ اپنے نظریات لوگوں پر مسلط نہیں کرتے” – لبرلز کے عمران خان کی بیوی کے پردے پر اعتراضات۔۔ دیکھئے عمران خان نے لبرلز کو کیا جواب دیا؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شاد ی میں اہم چیز کردار اور اس کے بعد ذہن ہوتا ہے کہ آپ کو کوئی اپنی طرف راغب کرتا ہے اور آپ اس کے ساتھ باتیں کرنا چاہتے ہیں جبکہ آخر ی چیز کسی کی ظاہری کشش ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام ’’ آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ بشریٰ بی بی نے عمر بھر حجاب کیاہے اور وہ ایک صوفی بزرگ ہیں، بشریٰ بی بی میرے سے بہت آگے ہیں اور 30سال سے صوفی ازم پڑھ رہی ہیں، یہی نہیں بشریٰ بیگم کا قرآن پاک کا وسیع مطالعہ ہے جبکہ میں بشریٰ بیگم سے 2 سال پہلے ملا۔انہوں نے کہاکہ کیابشریٰ سے ملنے سے پہلے میں کامیاب انسان نہیں تھا؟ ایسانہیں ہوسکتاکوئی انگلی پکڑاکرآپ کوکامیاب بنادے جبکہ مجھے وزیراعظم بننے کاکوئی شوق نہیں تھا۔